جی این این سوشل

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

22 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 227.08 ریال ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیرط ایک گرام سونے کی قیمت 247.72 ریال رہی۔

جبکہ 22 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 227.08 ریال اور 21 قیراط فی گرام سونے کی قیمت 216.76 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 185.79 ریال رہے جبکہ 14 قیراط والے فی گرام کی قیمت 144.51 ریال رہی۔

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll