8 فروری کے بعد ہی کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے، جسٹس اطہر من اللہ
امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے، جسٹس سپریم کورٹ


سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد ہی کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے۔ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن ہونے چاہییں۔ آزادی رائے کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک کو گنوا دیا، ہمارے معاشرے میں آزادی رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے۔
لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے۔ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔ اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، ہمارے معاشرے میں اظہارِ رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
عام انتخابات 2024 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن الیکشن ہونے چاہئیں۔ 8 فروی کے بعد ہی اس بارے میں کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے۔
سپریم کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ ہمیں بطور قوم یہ سوچنا ہوگا کہ جب یہ مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں سوچنا ہو گا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ بلوچستان یا خیبر پختونخوا میں تو مسئلہ نہیں لیکن جب پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 منٹ قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل





