جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتےمیں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.48 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کےجنوبی علاقوں میں یکم فروری کو ختم ہونے والےہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1188 روپے تھی۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔

 

جرم

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے قابل قبول نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے، پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے ۔

کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کےبغیرڈرائیورگاڑی چلانے کا مجاز نہیں اور نہ ہی ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے ۔ چالان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دفعہ 322 کا اطلاق کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گاڑی کی ملکیت کے لئے گل احمد ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کوخط تحریرکیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹ کی ٹریول ہسٹری کے لئے تحریر کیا گاڑی میں نصب ٹریکر کمپنی سے معلومات حاصل کرنے کے لئے خط تحریر کیا ہے ۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ نتاشہ وقت وقوعہ آئس کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں عمران عارف اور آمنہ عمران موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالسلام اور شین الیگزینڈر حادثے میں زخمی ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا علیحدہ مقدمہ درج کیا، روز وقوعہ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پرموٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ کا اضافہ بھی کیاگیا ، سی سی ٹی وی کی فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ چالان میں مدعی مقدمہ ، زخمی افراد سمیت مجموعی طور پر 15 گواہان شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll