ایران کی طرف سے اصفہان میں نیا جوہری ری ایکٹر ریسرچ پلانٹ کی تعمیر شروع کردی گئی


ایران کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنوبی ایران کے شہر اصفہان میں اپنا نیا جوہری ری ایکٹر ریسرچ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ اصفہان میں نئے جوہری ری ایکتر پلانٹ کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ واضح رہے ایرانی شہر اصفہان میں پہلے بھی تین جوہری ری ایکٹرز کام کر رہے ہیں۔
#Iran starts construction of fourth nuclear reactor in Isfahan: AEOI https://t.co/wSXDLNhHNR pic.twitter.com/2IezrJTGVk
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) February 5, 2024
محمد اسلامی کے مطابق نئے جوہری ری ایکٹر ریسرچ ری ایکٹر میں نیوٹرون سورس سے 10 میگاواٹ توانائی پیدا کی جائے گی۔ اس میں مختلف طریقے بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان میں جوہری ایندھن کی آزمائش کے علاوہ جوہری مواد کی ٹیسٹنگ کی جا سکے گی۔ اس ری ایکٹر میں انڈسٹریل ریڈیائی آئیسوٹوپس اور ریڈیائی فارماسیوٹیکلز کی پیداوار بھی ممکن ہوگی۔
واضح رہے ایران 2018 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔ تاہم ایران اس امر کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ماہ جنوری میں عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کی طرف سے ادارے کے تعاون کو محدود کر دینے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ایران میں نیا جوہری ری ایکٹر لگانے کا اعلانایرانہ جوہری پروگرام کے سربراہ نے کہا تھا کہ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر سریک میں ہرمز کی طرف ہورہی ہے۔ یہ پلانٹ 5000 میگاوٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ایرانی جوہری توانائی کے شعبے کے سربراہ نے کہا 2041' تک ہمیں ان پلانٹوں سے 20000 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے۔'

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 4 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 5 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل