جی این این سوشل

پاکستان

9 فروری کا سورج ملک کی تقدیر بدل دے گا ،شہباز شریف

صدر پی ایم ایل این شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 فروری کا سورج ملک کی تقدیر بدل دے گا ،شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوفروری کا سورج نومئی کے سورج کو ختم کر دے گا، ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا۔

قصور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی جادو ٹونے کا سہارا نہیں لیا۔ نوازشریف کی تین بار حکومت کا تختہ الٹا گیا لیکن انھوں نے کسی کو میرجعفر نہیں کہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایک طرف برداشت اور دوسری طرف تکبر ہے، ایک طرف دعائیں اور دوسری طرف گالم گلوچ ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی اور دوسری طرف لالچ اور پیسا بٹورنے کی سازش، ایک طرف نوازشریف کی ملک سے محبت اور دوسری طرف دشمنی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ایک طرف نو مئی کی ملک کی سازش اور دوسری طرف 28 مئی ہے، ایک طرف اندھیرے تھے تو دوسری طرف نوازشریف روشنی لے کرآئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے 28 مئی کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔  اب کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔ آپ نے مجھے اس حلقے میں امیدوار بنا کر خرید لیا ہے، 8 فروری کو آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے۔

صدر پی ایم ایل این نے کہا کہ یہ ہے وہ نوازشریف جس نے صبرکیا برداشت کیا۔ نوفروری کا سورج نومئی کے سورج کو ختم کر دے گا۔ نوازشریف وزیراعظم بنے تو پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، نوازشریف کی قیادت میں قصور کو لاہور بنا دیں گے۔

کھیل

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

فیصل آباد :فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ،12 سے 22 ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں داخلہ مفت ہوگا ۔ 

تفصیلات کےمطابق  چیمپئنز ون ڈے کپ 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹکٹس پی سی بی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں ،24 سے27 ستمبر تک  چیمپئنز لیگ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جائے گا۔  

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں ،وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دیگر معززین بھی شریک ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

14پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

14پاکستانی  بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

لاہور: بھارت کی جیلوں میں سزا پوری کرکے رہا ہونے والے چودہ پاکستانی شہری جمعہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے اس گروپ میں نو شہری اور پانچ ماہی گیر شامل تھے۔ بھارتی حکام نے انہیں سرحدی گزرگاہ پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا۔


رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجیو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll