امیر حیدر خان ہوتی کا شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
عاطف خان اور اسی حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو جیت پر مبارکباد


عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئرنائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے این اے 22مردان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عاطف خان سے شکست تسلیم کرتے ہوئےپارٹی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
مردان این اے 22 سے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی عاطف خان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب مردان کے عوام کی نمائندگی یہ دونوں اراکین کریں گے اور یہ ہمارے حلقے کے عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے انکی خدمت کریں۔ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
امیرحیدرخان ہوتی نے سماجی رابطوں کی پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عاطف خان اور اسی حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان مبارکباد دی۔
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے…
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
انہوں نے کہا کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 12 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 13 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل