سعودی کابینہ کی پہلی بار ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر خاتون تعینا تی کی منظوری
محکمہ تعلیم جدہ میں منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی


سعودی کابینہ کی پہلی بار ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر خاتون کی تعینا تی کی منظوری دے دی۔
سعودی کابینہ نے محکمہ تعلیم جدہ میں منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
اس حوالے سے منال بنت مبارک اللہیبی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کا ان پر اعتماد قومی خدمات کی انجام دہی مزید لگن کے ساتھ کرنے میں معاون ہو گا۔ انہوں نے وزیر تعلیم یوسف البنیان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے سعودی عرب میں کسی خاتون کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن تقرری وزارت کی تاریخ میں پہلی تقرری ہے۔منال بنت مبارک اللہیبی اس سے قبل وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا
- 3 hours ago

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام،’’گو اے آئی ہب‘‘کا با ضابطہ افتتاح
- an hour ago

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 13 hours ago

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 12 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی
- 9 minutes ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 12 hours ago

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا
- an hour ago

نواب شاہ :بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان
- 2 hours ago

ٹرمپ کی بھارت کو روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار پھر بھاری ٹیرف کی دھمکی
- 4 hours ago

ٹرمپ کازیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور
- 3 hours ago