اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں ، 363 کلو منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 9 کاروائیوں میں 363 کلو منشیات برآمد کر کے 13 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق جناح ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں پارسل سے 5 کلو آئس اور 3 کلو کیٹامائن برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 504 گرام ہیروئن برآمد کی گئی اور راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور میں دو ملزمان سے 84 کلو افیون اور 120 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ عبد المالک موٹر وے لاہور پر 3 ملزمان سے 54 کلو افیون اور 48 کلو چرس ، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 17 کلو چرس ، زخہ خیل خیبر سے 5.5 کلو ہیروئن، 9 کلو چرس اور 1.5 کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 14 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ لاہور پر ملزم سے 208 گرام چرس اور 343 گرام حشیش آئل برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- an hour ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago




