تفریح

انوشکا شرما اورویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کا نام جوڑے نےاکے رکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 20 2024، 9:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوشکا شرما اورویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کا نام جوڑے نےاکے رکھا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘