جی این این سوشل

علاقائی

ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 293افراد کوریسکیو کیا،ترجمان ریسکیو 1122

ٹریفک حادثات کی تعداد 69 ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 293افراد کوریسکیو کیا،ترجمان ریسکیو 1122
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 303ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 293 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 290، شجاع آباد میں 10 اورجلال پور پیر والا میں تین ایمرجنسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 69 ہے، ملتان شہر میں 64، شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں دوحادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 189میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا، ملتان شہر میں 183،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔آٹھ کرائم اور22متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 293افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 279،شجاع آباد میں گیارہ اور جلال پور پیر والا میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll