Advertisement

یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

پابندیوں کی منظوری  کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان  کے ساتھ  روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 23rd 2024, 4:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

یورپی یونین نے یوکرین جنگ میں ہونے والی تباہی کے  باعث روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ۔ 
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیا  ہے جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200  اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔
یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے۔

نئی پابندیوں کی باقاعدہ منظوری یورپی یونین کے 24 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی، یاد رہے کہ 24  فروری  وہ تاریخ ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔
یاد رہے کہ پابندیوں کی منظوری  کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان  کے ساتھ  روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

Advertisement
قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے  میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے  میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی  آج بھی 14 پروازیں منسوخ

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف

  • 3 گھنٹے قبل
فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم  آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے  باکو  روانہ

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ

  • 3 گھنٹے قبل
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 5 گھنٹے قبل
چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا  اسلام آباد سے گرفتار

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

  • 6 گھنٹے قبل
پاک افغان سرحدی کشیدگی کے معاملے پر شواہدکے ساتھ مطالبات  ثالثوں کے حوالے کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے معاملے پر شواہدکے ساتھ مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ

  • 8 منٹ قبل
بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان

  • ایک دن قبل
نوابشاہ میں پیر کو حضرت سید اصغر علی شاہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

نوابشاہ میں پیر کو حضرت سید اصغر علی شاہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement