ٹیکنالوجی
سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کمپنی نے معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی ایجاد کردی
سمارٹ چھڑی اور ایک عام چھڑی میں کوئی فرق نہیں
ریاض: سعودی عرب کی سیلیکون ویلی میں ٹیکنالوجی کمپنی کے سعودی بانی احمد الغازی نے کہا ہے کہ معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی ایجاد کی گئی ہے جس کا نام’کین گو‘رکھا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ا دارے نے احمد الغازی کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ چھڑی میں معمر افراد کے نگرانوں تک مختلف تفصیلات کے بارے میں معلومات پہنچانے کا بھی انتظام ہے ،اس چھڑی کے ذریعے معمر افراد کے نقل و حرکت، چلنے والے قدموں کی تعداد، وائی فائی اور ہنگامی حالت میں کال کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔
احمد الغازی نے کہا ہے کہ سمارٹ چھڑی اور ایک عام چھڑی میں کوئی فرق نہیں، یہ بہت سادہ اور آسان ہے۔اس کی 48 گھنٹے تک چلنے والی بیٹری ہے جسے چارج کیا جاسکتا ہے نیز اسے ایپ کے ذریعے جوڑا جاسکتا ہے۔
دنیا
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں جن کی دولت 310 ارب ڈالر سے زائد ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 28 فیصد بڑھی ہیں۔ جس سے ان کی دولت 50 ارب ڈالر اضافے سے 313.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان
دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، وفاقی وزیر داخلہ
محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
کھیل
میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پر حارث رؤف نے کیا کہا؟
خوش قسمت ہوں کہ میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تیسرے میچ میں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حارث رؤف کے نام رہا۔
ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے جدوجہد کر رہے ہیں،یہ سیریز پاکستان اور ٹیم دونوں کیلئے بہت اہم تھی۔
پاک آسٹریلیا سیریز میں میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میکسویل سپر اسٹار اورلیجنڈ ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر جنہوں نے تین میچز کی تین اننگز میں صرف 16 رنز ہی بنائے انہیں تینوں بار حارث رؤف نے آؤٹ کیا اور دو بار تو رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ دیا۔
کینگروز جارح مزاج بلے باز نے حارث رؤٖف کی نو گیندوں کا سامنا کیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں ان کا کیچ لیا۔
جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گلین میکسوئل 16 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں ملک گیر تبادلے و تقرریاں
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع
-
علاقائی 2 دن پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
-
موسم ایک دن پہلے
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟