کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سنتالیس برس کے ہو گئے ہیں۔ ساتھی کرکٹرز اور مداحوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سےمصباح الحق کو مبارک باد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق 28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔ انھوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں کیا اور پہلا میچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔
انٹرنیشنل کیرئیر میں مصباح نے کئی اعزاز اپنے نام کئے، ان کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔وہ پاکستان کی طرف سے 53میچزمیں کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کےاب تک کے سب سے متحرک اور ورسٹائل بلے بازوں میں سےہیں۔ ان کا نام پاکستان کےکامیاب کپتانوں کی فہرست میں شامل ہے ۔مصباح اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور آج یعنی 28 مئی 2021 کو وہ 47 سال کے ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش روانہ
- 43 minutes ago

ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ: فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 15 hours ago

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش
- 14 hours ago

وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
- 13 hours ago

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- 13 hours ago

پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، صوبے میں امن ،استحکام ،کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل
- an hour ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی صورتحال پر بریفنگ
- 14 hours ago

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- 13 hours ago

کراچی: بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
- 27 minutes ago

شہر میں اتنی بارش ہوئی کہ اگر کوئی طرم خان بھی آ جائے، تب بھی پانی فوری نہیں نکل سکتا ، مئیر کراچی
- 15 hours ago

چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 34 minutes ago