جی این این سوشل

علاقائی

وزارت سندھ کا صوبے میں 22 ارب کے رمضان پیکیج کا اعلان

سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو روز مرہ اشیا کی سرکاری مقررہ کردہ قیمتوں پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت سندھ کا صوبے میں 22 ارب کے رمضان پیکیج کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 22 ارب روپے سے زائد کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

آج صبح کراچی میں پرائس کنٹرول کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کی کم آمدنی کی حامل 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دی ۔

نقدامداد 32  ہزار روپے ماہانہ آمدن والے 35 لاکھ گھرانوں کو دی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو روز مرہ اشیا کی سرکاری مقررہ کردہ قیمتوں پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

تفریح

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

 معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ 

خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے  اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔

خواجہ سلیم  نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔

انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں  80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے  پر کسی نے ان کا  حال تک نہیں پوچھا۔

خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ  نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll