صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے پانچ ارب روپے جاری کر دیئے گئے


خیبرپختونخوا میں پھر سے صحت کارڈ بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کردیا۔
صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے پانچ ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے۔اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل







