جی این این سوشل

دنیا

24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 8  خاندانوں کا قتل عام کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں  مزید 85 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے بے گناہ شہریوں پر جاری حملوں میں کم از کم 85 فلسطینی شہید اور130 زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 8  خاندانوں کا قتل عام کیا ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں  31500 فلسطینی شہید اور 72 ہزار  زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے اور غزہ میں تیزی سے قحط پھیل رہا ہے جبکہ شمالی غزہ کے علاقے میں بھوک سے دو مزید فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس طرح غذائی قلت سے اموات کی مجموعی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

 

 

پاکستان

پی ٹی آئی کا کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ پرامن ہوگا۔ جلسے کے لیے ملک بھرسے قافلے نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ جلسے کے لیے سندھ اور پنجاب سے قافلے نکل چکے ہیں۔ ہمارا سیاسی اختلاف اصولی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی تھا۔ پرامن رہنا ہے کسی کو اشتعال میں نہیں آنا چاہیے۔ آئین کی حکمرانی ہوگی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرآئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل ہونے والا ہمارا جلسہ پرامن ہوگا، سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ عام انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں، ہماراہرووٹر، سپورٹرفرنٹ لائن کا سپاہی ہے، ہمارا ہر ووٹراور سپورٹرفوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید، 162 افراد زخمی ہوگئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، پولیس 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll