گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی، انتظامیہ


رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔
جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبویؐ کی جانب سے جاری رپورٹ میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی۔ زائرین میں 1 لاکھ 49 ہزار 149 تحفائف بھی تقسیم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 14 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا، 1 لاکھ 44 ہزار 47 مرد اور 1 لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہیلپ لائن پر 6 لاکھ 48 ہزار 411 کالز موصول ہوئیں جن پر انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی رہنمائی کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں بھی افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران 1 لاکھ 44 ہزار زمزم کی بوتلیں اور 15 ہزار 243 افطار بوکس تقسیم کیے گئے۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 18 منٹ قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 19 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 38 منٹ قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل











