آئیگانتالیہ سویٹیک نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت 69 منٹس میں ماریہ ساکاری کو شکست دی


کیلیفورنیا: پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے دوسری مرتبہ انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
22 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف یونانی کھلاڑی ماریہ ساکاری کو شکست دی ۔انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔
پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کی حریف ٹینس کھلاڑی ماریہ ساکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہر اکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ دوسری مرتبہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
آئیگانتالیہ سویٹیک نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت 69 منٹس میں ماریہ ساکاری کو شکست دی۔
اس فتح کے بعد آئیگانتالیہ سویٹیک کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے ، جن میں چار گرینڈسلام ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔ آئیگانتالیہ سویٹیک کا رواں سال کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل





