تجارت
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
مہنگائی رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، سینٹرل بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے، مہنگائی رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی، فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے۔منظر نامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے مہنگائی کی بلند توقعت کی بناء پر محتاط طرز ِعمل درکار ہے ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو7.5 فیصد کی حدود میں لانے کے لیے شرح سود برقرار رکھنا ضروری ہے۔
گورنر نے کہا کہ زرعی پیداوار کی بحالی سے معاشی سرگرمی میں مسلسل معتدل اضافہ ہورہا ہے بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے مالی رقوم کی کمزور آمد کے باوجود زرمبادلہ کے بفرز کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی امکانات اور بے یقینی کے باعث ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں بھی محتاط زری پالیسی کو برقرار رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 24ء میں معاشی سرگرمی میں معتدل بحالی کی توقعات کو تقویت ملتی ہے رواں مالی سال حقیقی جی ڈی پی کی نمو 2 تا 3 فیصد کی حد میں رہے گی، کپاس اور چاول کے بعد گندم کی فصل کی بھی اچھی پیداوار متوقع ہے آئندہ مہینوں میں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں بحالی متوقع ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ جنوری 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 269 ملین ڈالر رہا، جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی خسارہ 71 فیصد کمی سے 1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تجارتی خسارے میں کمی سے جاری کھاتہ کا تواز بہتر ہوا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، برآمدات بڑھنے کی وجہ خوراک کی زائد برآمد ہے، ملکی زرعی پیداوار میں بہتری سے درآمدات میں کمی آرہی ہے، ترسیلات زر اکتوبر 2023ء سے سال بہ سال مسلسل بڑھ رہی ہیں، مالی سال 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد کی نچلی سطح تک رہنے کا امکان ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اپریل میں مانیٹری پالیسی کے اعلان سے شرح میں کچھ کمی ہو سکتی ہے، کیونکہ مارچ میں افراط زر 20-21 فیصد کے آس پاس آ سکتا ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس
دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
تفریح
سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد
فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے بھی ملک میں جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ ایکشن تھرلر پر مبنی ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح پرچار دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
جرم
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس
مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
جرم 5 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی