جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات کے لئے آئینی اور قانونی ترامیم کا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

صدارت قانونی اور عدالتی اصلاحات کے لئے خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس یہاں منعقد ہوا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  کی عدالتی اصلاحات کے لئے آئینی اور قانونی ترامیم کا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کی کمیٹی کو عدالتی اصلاحات کے لئے آئینی اور قانونی ترامیم کا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی سہولت کے لئے سول اور فوجداری قوانین میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، پاکستان میں 2400 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیوں کا عدالتوں اور ٹریبونلز کے احکام امتناعی کی وجہ سے زیر التوا ہونا تشویشناک ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی اور عدالتی اصلاحات کے لئے خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت، پاکستان بار کونسل کے نمائندے احسن بھون، سابق وزیر قانون زاہد حامد، سینئر قانون دان شاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور اعوان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو عام آدمی کی سہولت کے لئے سول اور فوجداری قوانین میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی اور عدالتی اصلاحات کے لئے آئینی اور قانونی ترامیم کا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) میڈیا فرینڈ لی جماعت ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ میڈیا فرینڈلی جماعت ہے،ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ سپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔صحافیوں کےمسائل کےحل پریقین رکھتےہیں۔اسلام آبادمیں بھی صحافیوں کیلئےسوسائٹی بنائیں گے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازکی ڈکشنری میں“نہیں“کالفظ نہیں۔سیاست میں عوام کوریلیف دینےکامقابلہ ہواہے،پنجاب حکومت عوام کیلئےکام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام ہمارےبھائی ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کارویہ غنڈوں والا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی فیملی کی خواتین سےہمدردی ہے۔علی امین گنڈا پور کےپاس مقابلےکیلئےکچھ نہیں۔خیبرپختونخوامیں قوم بھی نہیں بنی اورسڑکیں بھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll