جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی

ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک صادر کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔جنرل نشستوں کے 12، ٹیکنوکریٹ کے لیے4، خواتین کی تین اور غیرمسلموں کے لیے2 امیدواروں کے نام فائنل ہوئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق جنرل نشست کے لیے ولید اقبال ،شہزاد وسیم ، مصدق ملک ،محمد طلال چوہدری ،اعجاز حسین ،محسن نقوی ، احد خان ،پرویز رشید، ناصر محمود ،حامد خان ،راجہ ناصر اورعمر سرفراز چیمہ کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ٹینکوکریٹ کے لیے محمد اورنگزیب ، مصطفی رمدے،یاسمین راشد اور مصدق ملک شامل ہیں ، خواتین کی نشست کے لیے بشٰری انجم ،فائزہ احمد اور انوشے رحمن جبکہ غیر مسلم کے لیے آصف عاشق اور خلیل طاہر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سینٹ الیکشن کے لیے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، ان میں جنرل نشست کے لیے میاں نجیب الدین ،عرفان احمد،سید ذوالفقار عباس اورخواجہ حبیب شامل ہیں،خواتین کی نسشت کے لیے صنم جاوید ، ثریا نسیم اورغیر مسلم کے لیے طارق جاوید کا نام شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق آج 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مستردہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہو سکیں گی جن پر ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے25مارچ تک صادر کئے جائیں گے اور دو اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں صبح نو سے شام چار بجے تک پولنگ ہو گی۔

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll