جی این این سوشل

علاقائی

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا

سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ: موسمیاتی مرکز بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوجمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چمن، ژوب، زیارت، کاریزات اور موسیٰ خیل میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

جرم

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

مقتول کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم محمد ارشد کو زخمی حالت میں یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالیسز اور جیو فینسنگ کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان ، شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج

معروف ٹی وی میزبان ،اداکار ، ادیب اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کا خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان ، شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان، صداکار، اداکار، ادیب اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ طارق عزیز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں نے ان کی علمی ادبی اور فنی خدمات کے اعتراف میں طارق عزیز کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

طارق عزیز جالندھر کے ارائیں خاندان میں میاں عبدالعزیز پاکستانی کے ہاں پیدا ہوئے، جنھوں نے قیام پاکستان سے گیارہ سال قبل اپنے نام کے ساتھ ’پاکستانی‘ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ساہیوال منتقل ہوئے۔

طارق عزیز نے ا پنی تعلیم ساہیوال سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔1964 میں جب پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کار کردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز 17 جون 2020ء میں 84 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،صدر اسلامی ترقیاتی بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سےملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق اور پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا انتہائی اہم بانی رکن ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll