جی این این سوشل

دنیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکا حماس سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، انتھونی بلینکن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ  جنگ بندی  معاہدے کے  قریب ہے، امریکی وزیر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے اور  رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔

انتھونی بلینکن نے مزید کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پر کام کیا جا سکے۔ بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف امریکی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ امریکا ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

امریکی وزیرخارجہ بولے کہ  امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل پر کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا۔ حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے۔ وہ سعودی عرب سے مصر جائیں گے اور پھر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

دنیا

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔

 اس کے علاوہ شام میں  لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے  نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں  7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر  ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کی حیثیت سے توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم اقتصادی پراجیکٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وفد نے پاکستان کے اقتصادی منظرنامے اور بالخصوص توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے آئندہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاک قطر اقتصادی تعلقات اور اس حوالے سے مزید ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جو دونوں ممالک میں روزگار کی تخلیق، اختراعات اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیو بی اے وفد نے وزیر اعظم کی دعوت کا مثبت جواب دیا اور پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی دکھائی۔ وزیر اعظم اور قطری وفد نے اقتصادی استحکام اور ترقی کو تقویت دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll