علاقائی
اسکی ریزورٹ اراضی تنازع ، مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں معطل
سوات کی وادی مالم جبہ میں اسکی ریزورٹ کی اراضی پر محکمہ جنگلات اور محکمہ سیاحت کی دھینگامشتی کے باعث چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں اور ملک بھر سے آنے والے سیاح مایوس ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں۔
رپورٹ : شہزاد نوید
اسکی ریزورٹ انتظامیہ نے اراضی کی فینسنگ اور سازشی عناصر کی جانب سے سیاحت کو ناکام بنانے کے لئے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا ۔گذشتہ دو ماہ سے تفریحی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث ہوٹل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہونے لگی۔
سطح سمندر سے 9200فٹ کی بلندی پر واقع حسین وادی مالم جبہ جو سیاحوں کی جنت کہلاتی ہے اور ہر سال اس وادی میں لوگ برف باری اور گرمیوں میں سہانے موسم کے مزے لوٹنے آتے ہیں، لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے بعد سیاحوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کرلیا لیکن انہیں نہ چیئرلفٹ کی سیر کرنے کو مل رہی ہے اور نہ ہی زپ لائن کا سفریہاں تک کے ریسٹورنٹ بند ہے۔جس کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ تفریح کئے بغیر لخت سفر باندھ کر دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔
مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے جی ایم پیروارث شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی نے صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے275کنال اراضی لیز پر حاصل کی،چیئرلفٹ لگائی،زپ لائن سمیت دیگر سیاحتی سرگرمیاں شروع کیں اور فائیوسٹار ہوٹل بھی تعمیرکیا گیا لیکن اب دو محکموں کے مابین تنازع چل رہا ہے محکمہ سیاحت اور محکمہ جنگلات والے زمین کی ملکیت کے دعوے کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مالم جبہ کی سیاحت کو ناکام بنانے والے چند سازشی عناصر کا لگام دیا جائے اور کمپنی کو لیز پر دی جانے والی اراضی کی فینسنگ کا عمل مکمل کیا جائے تا کہ سیاحت پر منفی اثرات مرتب نہ ہواورہم بچوں اور سیاحوں کے لئے مزید تفریحی سرگرمیاں شروع کرسکے ۔
دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بھی مالم جبہ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تفریحی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث ہوٹل انڈسٹری بھی تباہ ہورہی ہے انہوں نے بھی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
لندن کی عدالت نےحسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا
لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نواز کے خلاف فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا، جس کے مطابق حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔
عدالتی کاغذات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیا۔ حسن نواز کو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔
عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔
برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔
دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے فارغ نہ ہو جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو۔
حسن نواز اب بھی برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
پاکستان
حکومتی اقدمات سے ملک کی معاشی سمت میں بہتری آ رہی ہے، وزیر خزانہ
آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہےاور ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومتی اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری ہو رہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور یہ 38 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے، جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطہ رہتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، اور آئی ایم ایف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، یو اے ای سعودی عرب،برطانیہ اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مفصل گفتگو ہوئی, جب کہ امریکا میں موڈیز ، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ گفتگو مثبت رہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی،آئی ایم ایف صرف ہماری مدد کررہا ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے معاملے پر بہت سنجیدہ ہیں، چاہے مینوفیکچرنگ سیکٹر ہو یا سیلری کلاس سب سے حصہ لینا ہے، یہ درخواست نہیں ہے بلکہ یہ ہم نے کرنا ہے، اس معاملے پر واپسی نہیں، میں بالکل کلیئر ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، جبکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج بھی درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
ٹیکنالوجی 19 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر