جی این این سوشل

تجارت

روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں بدھ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں بدھ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ لی شو‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل( بدھ کو )آخری تاریخ ہے۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش روس کے شہرماسکو میں4سے 6جون تک جاری رہے گی جس میں لیدر اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے شکایات کے انبار

شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے  شکایات کے انبار

وفاقی وزیر داخلہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں شہریوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

 شہریوں کی شکایات کی کہ  تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،اس دوران نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll