جی این این سوشل

جرم

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کا قتل ، ویڈیو منظرعام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں  بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کا قتل ، ویڈیو منظرعام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کو گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود  چک 477 میں گھر والوں کے سامنے ایک بھائی نے اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔  ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ میں قتل کیا گیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔ 

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 4 لوگ موجود تھے، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں لڑکی کے باپ اور بیٹے کو نامزد کیا گیا، جبکہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون لڑکی کی بھابھی ہے۔  پولیس نے مرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

 ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 1.86 ڈالر کمی آئی ہے  جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 107.16 ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30  ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll