Advertisement

اینٹی نارکوٹکس نےمختلف کارروائیوں میں 1750 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں

ترجمان اینٹی نا رکوٹکس  نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد سے گرفتار ملزم سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 31st 2024, 1:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اینٹی نارکوٹکس نےمختلف کارروائیوں میں  1750 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 9 کارروائیوں کے دوران 1750 کلو گرام سے زائد منشیات اور 25000 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ 

اینٹی نارکوٹکس کے ترجمان  نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون مسافر سے 25000 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ دوسری کارروائی میں سیالکوٹ کورئیر آفس سے یونان بھیجے جانے والے پارسل سے 2.2 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ قلعہ عبداللہ میں ٹوبہ اچکزئی سے 1425 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار دو ملزمان سے 225 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ نوکنڈی چاغی کے علاقے سے 100 کلو افیون اور گوادر سے 45 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔


ترجمان کے مطابق آر سی ڈی روڈ حب کے قریب گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر گرفتار تین ملزمان سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کر لی گئی۔


ترجمان اینٹی نا رکوٹکس  نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد سے گرفتار ملزم سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 4 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 4 days ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 5 hours ago
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 hours ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 7 minutes ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 days ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 38 minutes ago
Advertisement