جی این این سوشل

دنیا

جنوبی کوریا کا’’مصنوعی سورج‘‘ 48 سیکنڈ تک کام کرتا رہا

شدید گرمی کو مستقل برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی کوریا کا’’مصنوعی سورج‘‘  48 سیکنڈ تک کام کرتا رہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیول: جنوبی کوریا کے مصنوعی سورج ’’کے سٹار‘‘جوہری ری ایکٹر نے 100 ملین سینٹی گریڈ درجے پر 48 سیکنڈ تک کام کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کوریا فیوژن انرجی انسٹیٹیوٹ (کے ایف ای)کے سائنس دانوں کا ہدف کے سٹار جوہری ری ایکٹر کو 100 ملین سینٹی گریڈ درجے پر ممکنہ حد تک لمبے عرصے کے لئے چلانا ہے۔اس ری ایکٹر کا نظام سورج اور دیگر ستاروں کو چمکانے والے ردعمل کی تقلید ہے اور چلتے وقت ری ایکٹر انتہائی شدید درجے پر گرمی پیدا کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کے سائنسدان حالیہ تجربے میں ری ایکٹر پلازمہ کو 48 سیکنڈ تک 100 ملین درجے پر چلانے میں کامیاب رہے ہیں کہ یہ درجہ سورج کے مرکزے سے 7 گُنا زیادہ گرم ہے۔

اس طرح 2021 کا 30 سیکنڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ کیسٹار ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر سی۔وُو یون نے کہا ہے کہ اس قدر شدید گرمی کو مستقل برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس حوالے سے یہ تازہ ریکارڈ بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے  دوحا  میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری  اوردو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل  اور قیام امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔

 قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور قیام امن  کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قطری وزیر اعظم نے   خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید  مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار اور پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب اورقطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ  نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll