جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات کرنے کے لیے آمادگی کا ا ظہار

پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے، کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات  کرنے کے لیے آمادگی کا ا ظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ 19مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان کو کُل تین ارب ڈالرکی ادائیگی ہوگی

توقع ہے رواں ماہ کےآخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ہوگی۔

کوزیک نے کہا کہ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سےمتعلق کوششوں کو سراہتے ہیں، پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے، پاکستان کےساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے پروگرام کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔  آئی ایم ایف سے اگلی قسط اسی ماہ مل جائے گی۔

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا اور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کو انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے، آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے،سیاسی استحکام کےلئے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینیڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد سب سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، ہم 8 ستمبر سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں، جے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد موخر کیا۔ حکومت عدلیہ کو زیر اثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی، عدلیہ کی حمایت کے بغیر حکومت کھڑی نہیں رہ سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll