جی این این سوشل

دنیا

آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم کے اقدامات سے تنگ آچکے ہیں، اب جنگ بند کریں اور امداد کی رسائی کو محفوظ بنائیں، سائمن ہیرس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائمن ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقدامات سے تنگ آچکے ہیں، اب جنگ بند کریں اور امداد کی رسائی کو محفوظ بنائیں۔

سائمن ہیرس نے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اور فلسطین کو امن و سلامتی سے رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات گیلوے سے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آئرلینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ طویل عرصے سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے اور اس نے مسلسل فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کا یہ بیان فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے اور تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے آئرلینڈ کی آمادگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ 

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ

اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ، حزب اللہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ

حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر بھاری تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد ایک اور بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے  گئےجنہیں تباہ کردیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے کہاں ہوئے اس مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا بعد ازاں ستمبر 2024 میں اسرائیل نے لبنان پر براہ راست حملے شروع کردیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔


وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔


وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll