تجارت
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان
آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔
جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔
پاکستان
چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ
موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی
خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان