دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کی پہنچان بنانے اور بیٹسمنیوں پر اپنی بولنگ کی دھاک بٹھانے والے پاکستان کے ہیرو کی آج 55ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تین جون انیس سو چھیاسٹھ کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، ایک سو چار ٹیسٹ میچز میں چارسو چودہ وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کل تین سو چھپن ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے پانچ سو دو شکار کئے۔
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈکپ دوہزارتین میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلےبا ؤلر بنے، انیس سوبانوےکے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔
کرکٹ کی دنیا میں انیس برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وسیم اکرم دو ہزار تین کے ورلڈ کپ کے ریٹائرڈ ہوگئے تھے وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھی پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی سی سی نے اس یادگار موقع پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤئنٹ سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وسیم اکرم کی بانوے کے ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کو شیئر کیا گیا ہے۔
Birthday boy @wasimakramlive took 916 international wickets for @TheRealPCB.
— ICC (@ICC) June 3, 2021
Three of his most important came in the 1992 @cricketworldcup final. pic.twitter.com/1mMeoqEDmr
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago





