جی این این سوشل

علاقائی

سانحہ نوشکی، 6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں

لاشوں کو ریسکیو 1122 اورپولیس کی نگرانی میں گھروں میں پہنچایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانحہ نوشکی، 6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے 6نوجوانوں کی لاشیں آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین پہنچ گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے سالم انٹرچینج سے لاشوں کو وصول کیا۔لاشیں پہنچنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔مقتولین تنزیل ناصر،محمدقاسم،محمد ابوبکر ،ساجد عمران،مزمل حسین اور مظہر اقبال کے تابوت لواحقین کے حوالے کردئیے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ  کاکہنا ہے کہ مقامی قبرستان میں مقتولین کی قبریں تیارکر لی گئی ہیں۔لاشوں کو ریسکیو 1122 اورپولیس کی نگرانی میں گھروں میں پہنچایا گیا ہے۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضع رہے کہ دہشت گردوں نے جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔ تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا تھا۔ 

پاکستان

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیجے جا رہے ہیں۔ پہلے صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا اور اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نہ ہی گندم پر کوئی پالیسی آئی ہے اور نہ ہی گندم خریدی گئی ہے۔ جھوٹی شہادتوں پر بنائے کیسز کو ختم کیا جائے، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے اور جس نے گناہ کیا ہے اس کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کاہ کہ ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں، آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں تاہم سانحہ 9 مئی کےجوبے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے، صنعت کار سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی رو رہا ہے، گندم کی خریداری شروع ہی نہیں ہوئی، اب تو حال یہ ہے کہ محلہ کی دکان والا بھی ادھار نہیں دے رہا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے، نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے، حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیر اعظم

آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک سعودیہ  تعلقات کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ،قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے۔

دورہ سعودی عرب کے اختتام پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں ، آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی ، قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے ، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے ، سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہےجس میں نہایت مفید بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس کے لئے بھی بے حد شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کے لئے بھرپور تیاری کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll