تمام اضلاع فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز


وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ روٹی کی قیمت کے حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اور ممتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اللّہ ربّ العزت عوام کے لیے مزید آسانی فرمائے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 14, 2024
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2800 سے کم ہو کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی۔
دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 گھنٹے قبل







