جی این این سوشل

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، شاہین آفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، شاہین آفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بائولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے۔ اسلئے وہ پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے۔ پہلے دو میچز میں شاہین آفریدی کی جگہ محمد عامر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

روٹیشن پالیسی کو دیکھتے ہوئے نشیم شاہ کو پاک نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll