جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار3 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  میں کورونا سے   اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی
ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید83فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار105ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 28ہزار 588ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ41ہزار 390 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 21ہزار 425ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 089افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 33ہزار746ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4125افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار476کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 287مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار540جبکہ اموات کی تعداد763تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 623افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار388ہوچکی ہے جبکہ 550افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3431فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 56 ہزار005مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور کر لی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کامکمل رکن بننے کے لئے اہلیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی قرار داد کی حمایت کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

اس قرارداد میں 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ 25 ممالک اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹنگ سے قبل جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں ، ہم آزادی چاہتے ہیں۔حمایت میں ووٹ فلسطینی وجود کیلئے ووٹ ہے، یہ کسی بھی ریاست کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لئے سرمایہ کاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل چار کے مطابق فلسطین اقوام متحدہ کی رکنیت کا مکمل اہل ہے، اس لیے سلامتی کونسل فلسطین کی رکنیت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس ووٹنگ میں فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت نہیں بلکہ فلسطین کو اقوام کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین، جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے ساتھ اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی، تحریری فیصلہ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

 عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوسکتا اور نہ  کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظورلیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

ان افسران میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔ان افسران میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تھے۔

 متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کے فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔

گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زینش افضل سمیت دیگر 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

تمام افسران کو الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ افسران نگران حکومت کے دور میں مقررکئے گئے تھے ،اب نئی حکومت نے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll