پشاور: پشاور یونیورسٹی میں 5 ارب20 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے اعتراضات سال 2019-2020 پر لگائے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑدیا، آڈیٹر جنرل نے اعتراضات سال 2019-2020 پر لگائے ہیں ۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق غیر مصدقہ سرمایہ کاری کرنے پر ایک ارب 42 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یونیورسٹی میں غیر تصدیق شدہ آمدن کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 17 کروڑ سے زائد نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی مد میں غیر تصدیق شدہ اخراجات پر 57 کروڑ 18 لاکھ سے زائد کے اعتراضات ہیں ، جی پی فنڈز کا ریکارڈ درست نہ رکھنے پر 32 کروڑ 85 لاکھ سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے ہیں ، ماہانہ پینشن بینک میں فنڈز منتقل نہ کیے جانے پر 32 کروڑ 50 لاکھ کے اعتراضات سامنے آئے اور ریٹائرڈ ملازمین کو بغیر اجازت کے 17 کروڑ دس لاکھ80 ہزار کے الاﺅنس جاری کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بغیر دستاویزات کے بلوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد جاری کیے گئے، تدریسی عملہ میں غیر منصفانہ کام کی تقسیم کے باعث 8 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ کیمپس مینجمنٹ سلوشن کا نظام کا استعمال نہ کرنے پر 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا،یونیورسٹی میں غیر مصدقہ ہاﺅس سبسڈی کی ادائیگی میں 5 کروڑ 71 لاکھ سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے ہیں ۔
آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بغیر منظوری پی ایچ ڈی الاونس وصول کرنے پر 2کروڑ 61 لاکھ سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے، کینٹین اور تندور کا کرایہ وصول نہ کرنے پر2کروڑ 53 لاکھ کا نقصان ہوا،اساتذ ہ کو زیادہ ادائیگی پر ایک کروڑ 38 لاکھ کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ سٹاف کو پی سی ون میں منظور رقم سے اضافی ادا کرنے پر 73 لاکھ کا نقصان ہوا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی اضافی ادائیگی،دوکانوں کےبقایا جات،پیوٹا کی رسیدیں جمع نہ کروانے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago







