گھوٹکی : ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 33 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینیں ٹکرانے سے اب تک 33 مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
علاوہ ازیں گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ نے بتایا ہے کہ واقعے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکام کو شہریوں کو بچانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بوگیاں الٹ گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک بوگی میں 30 سے 35 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے بتایا کہ معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے انفارمیشن ڈیسک قائم کردی گئی ہے جبکہ ریلیف کیمپ لگادیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طبی عملے بشمول تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے، 5بوگیاں ڈی ریل جبکہ 3 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔کراچی جانے والی گرین لائن صادق آباد اسٹیشن پر روک لی گئی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس رحیم یارخان ،شاہ حسین خان پور اسٹیشن پر موجودہے ۔لاہور جانے والی سر سیدایکسپریس روہڑی پر روکی گئی ہے جبکہ ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس گھوٹکی اسٹیشن پرموجودہے ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر سکھر کو فون میں وزیر اعلیٰ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے اور مسافروں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر مشینری کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت ریلوے نے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سنٹر قائم کردیے، شہری حادثے کی معلومات کے لیے 041.9200488 اور 03334805996 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق شہری راولپنڈی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 051.9270834 پر کال کر سکتے ہیں، کراچی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 03312706334 اور 03003754200 پر رابطہ کریں ، سکھر سنٹر سے رابطے کیلئے 0719310087 سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں ریلوے کے متعدد حادثات رونما ہوتے رہے ہیں اور ان میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)


