جی این این سوشل

پاکستان

رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سرائوں کیخلاف درج

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سرائوں کیخلاف درج
رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سرائوں کیخلاف درج

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ درج مقدمے میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہا تھا کہ حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے مجھے روک کر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آ گئے اور جان لیوا حملہ کیا، جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے میری گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، میں خود کو بچانے کے لیے پیچھے ہٹا تو میرے چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

انہوں نے ایف آئی آر میں کہا کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسے ہی حملے کی کوشش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رؤف حسن پر خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔ 

پاکستان

 پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان پیپلزپارٹی  کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

 پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں  مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll