Advertisement
تفریح

پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

وہ دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کی صف میں شامل ہو گئیں جنہوں نے یہ گولڈن ویزہ  حاصل کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 26 2024، 3:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

لاہور: پاکستان کی مقبول اداکارہ صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا اور وہ دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کی صف میں شامل ہو گئیں جنہوں نے یہ گولڈن ویزہ  حاصل کیا۔

صبور علی نے مشہور فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراس خوشی کی  خبر کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے  اپنا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "شکریہ، دبئی میں اب اسے اپنا گھر کہہ سکتی ہوں۔ آخر کار مجھے میرا گولڈن ویزا مل گیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

دبئی کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائش کی اجازت دیتا ہے ، جو افراد کو شہر میں رہنے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور طبی سہولیات تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کئی دیگر پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی یہ ویزہ دیا جا چکا ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement