سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے دلیر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں


خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ آپریشن کے دوران دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔آج ضلع ٹانک میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کرد س دہشت گردوں کو ہلاک کرد یا۔تیسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جس کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے، تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے جن میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار بھی برآمد کی گئی۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی لاتعداد سرگرمیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے دلیر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 12 hours ago

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 11 hours ago

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 13 hours ago

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 15 hours ago

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 14 hours ago

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 16 hours ago

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 11 hours ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 15 hours ago

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 11 hours ago

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 13 hours ago