جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتار

حجاج کرام کو ویزا دستاویزات فراہم نہ کرے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا، سعودی حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب میں حج ویزا دستاویزات فراہم نہ کرنے والے 24 حجاج کرام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حج کے دوران جب دنیا بھر سے مسلمان اس اہم فریضے کی انجام دہی کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں تو اس اہم فریضے کی ادائیگی کے دوران قواعد کی خلاف ورزی سے اجتباب کرنا بہت ضروری ہے۔ ایسا ہی کچھ سعودی عرب نے حج 2024 سے قبل بھی کیا ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام کو مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات کے مقام پر سعودی انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر کاروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوشنیئن میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ تحویل میں لیے گئے تمام حجاج کرام کا تعلق انڈویشیا سے ہے۔انڈونیشیا کے ادارے پروسپیکٹو انڈونیشئین حجاج کرام بیر علی سیکٹر کے سربراہ عزیز ہیگیمور کی جانب سے تصدیق کی گئی یہے، کہ 22 انڈونیشئین حجاج کرام کو تحویل میں لیا گیا ہے۔واضح رہے ذوالحلیفہ مسجد کو انڈونیشئین حجاج کرام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث بھی توجہ ملتی ہے۔

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll