جی این این سوشل

تجارت

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات آنا شروع ، کرایوں میں کمی

انتظامیہ کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات آنا شروع ، کرایوں میں کمی
پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات آنا شروع ، کرایوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی منظوری دی۔

ڈپٹی کمشنر، چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے مابین میٹنگ میں اتفاق ہو گیا، 4 کلومیٹر تک کرایہ 35 سے کم کر کے 33 روپے کر دیا گیا، 4 سے 8 کلومیٹر سفر کا کرایہ 45 سے کم کر کے 40 روپے کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر  10 روپے تک کمی کی منظوری دی گئی ہے ، اس کے علاوہ دیگر شہروں کے عوام نے بھی پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آج سے ہی گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کرایوں میں کمی کا فیصلہ کے مطابق ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا، ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی معمولی کمی کی ہے۔

تفریح

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

اس وقت بھی شدید درد میں ہوں لیکن اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھوں گا، سلمان خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی دو پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے فینز کو اس بات کی اطلاع خود دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت بھی شدید درد میں ہیں لیکن پھر بھی اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ہی سلمان خان کی بگ باس 18 کی میزبانی نہ کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم ان افواہوں کو سلمان خان نے خود ہی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل ہی بگ باس 18 کے پرومو کی شوٹنگ کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں سلمان خان کو شدید درد کے باوجود شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کا خیال رکھیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں سکندر کی شوٹنگ بھی  دوبارہ شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 0.9 ملین ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے جس میں پنجاب میں 811,619 ایکڑ، سندھ میں 52,713 ایکڑ، بلوچستان میں 47,606 اور خیبرپختونخوا میں 74,140 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ شروع ہو چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ایکڑ اراضی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں۔

گرین ایگری مال کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی مواد فراہم کرنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہے۔ اگلے دو سالوں میں ملک بھر میں ڈھائی سو مزید گرین ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔

گرین پاکستان واٹر مینجمنٹ زرعی پانی کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll