جوہر ٹاؤ ن کے ایک نجی گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کی نازیبہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا


لاہور شہر میں نجی ہاسٹلز بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہونے لگے، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قائم ہاسٹل میں خواتین ہاسٹل کے واش روم میں کیمرہ لگنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جوہر ٹاؤن کے علاقے میں موجود ایک نجی گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر لڑکیوں کی نازیبہ ویڈیوز بنانے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہاسٹل میں رہائش پزیر لڑکی نے اپنے چچا کی مدعیت میں ہاسٹل کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
درج مقدمے میں بتایا گیا کہ ظہیر نامی شخص جو ہاسٹل میں بطور ڈرائیور اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا، اس نے مبینہ طور پر لڑکیوں کی واش روم سے برہنہ ویڈیوز بنائیں۔ الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے واش روم کے پچھلے دروازے سے ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم ظہیر کے علاوہ نامزد ملزمان تیمور، عرفان، زبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش کی ۔ ملزمان کے گھر والوں سے بھی تفتیش ہوئی، مگر گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کا اس سب معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
دوران تفتیش ہاسٹل مالک سلیم کا کہنا تھا کہ وہ بالکل بے قصور ہے، اور اسے اپنے ڈرائیور ظہیر کی ایسی کسی حرکت کا علم نہیں تھا۔ مالک سلیم نے 22 روز قبل ہی ظہیر کو بطور ڈرائیور اپنے ہاسٹل میں رکھا تھا۔
پولیس نے ملزم ظہیر کے موبائل کو فرانزک کی غرض سے اپنی تحویل میں لیا، جس میں سے طلبہ کی واش روم کے روشن دان سے بنائی گئی کچھ نازیبہ ویڈیوز ملنے کا بھی انکشاف ہوا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہیں کسی خفیہ کیمرے کے شواہد نہیں ملے، ویڈیوز کو مزکورہ ملزمان نے اپنے موبائل فونز سے بنانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق نجی ہاسٹل میں 40 کے قریب مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں رہائش پزیر ہیں، جو مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حا صل کر رہی ہیں۔ لڑکیوں کے والدین نے اپنی بچیوں کو اس ہا سٹل سے نکال لیا۔

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 7 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 7 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 2 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 6 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 7 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 3 گھنٹے قبل












