ٹی20 ورلڈکپ کا 17واں میچ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا


آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 17ویں میچ میں اسٹریلیا نے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ٹی20 ورلڈکپ کا 17واں میچ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر بلےبازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو 70 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور فل سالٹ نے ٹیم کو 73 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور انگلینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 7 hours ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 7 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 6 hours ago

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 9 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 7 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 7 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 7 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 7 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 7 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 9 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 7 hours ago

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 9 hours ago











