ایک لیڈر میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ بے خوف اور خود پر اعتماد کرنے والا ہوتا ہے، علی ظفر

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے قومی ٹیم کو پیغام میں کہا کہ ایک لیڈر میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ بے خوف اور خود پر اعتماد کرنے والا ہوتا ہے۔
انسٹاگرام میں اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا ہے کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے شائقین میں ایک خاص قسم کا جوش ہوتا ہے اور تھوڑی پریشانی بھی ہوتی ہے اسی لیے میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور بابر اعظم کو ایک مفید مشورہ دے دوں شاید اس کا کچھ مثبت اثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ میں ہار جیت ہونا اپنی جگہ ہے لیکن امریکا کے خلاف میچ میں ہم نے دیکھا کہ سپر اوور میں بابر اعظم خود بیٹنگ کے لیے نہیں آئے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھیج دیا تو یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔
View this post on Instagram
علی ظفر نے بابر اعظم کو سابق کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک میچ میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے صرف 4 رنز درکار تھے جو کہ آسٹریلین ٹیم بہت آسانی سے بنا کر میچ جیت سکتی تھی لیکن اس مشکل وقت میں عمران خان خود بولنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس اوور کو اگر دیکھا جائے تو واضح نظر آئے گا کہ سابق کپتان نے اس اوور کی ایک ایک بال کو بہت ہی سمجھداری سے کروایا اور پاکستان کے لیے وہ میچ جیتا۔ عمران خان کے اعصاب مضبوط تھے اور انہیں خود پر بھروسہ تھا کہ میں اپنی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی دلواؤں گا۔
اُنہوں نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک کپتان یا لیڈر میں خود اعتمادی کا ہونا بہت اہم ہے اس لیے اب پاکستانی قوم آپ سے یہ امید کرتی ہے کہ آپ بھی عمران خان کی طرح ٹیم کو لیڈ کریں اور بغیر کسی خوف کے ڈٹ کر کھیلیں۔
علی ظفر نے قومی ٹیم اور بابر اعظم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بھی عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 19 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago




