جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں 206 ارب سے زائد کے محصولات جمع کر لیے

گزشتہ چار سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے گی، چیئرمین پی آر اے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال  میں 206 ارب سے زائد کے محصولات جمع کر لیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 206 ارب سے زائد کے محصولات جمع کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پی آر اے نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں دو کروڑ سے رائد رقم اکٹھی کی، اسی طرح پنجاب انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس پر مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے سے زائد کے محصولات جمع کیے۔  مالی سال کے ماہ مئی تک پنجاب ویلفیئر ورکرز فنڈ سے 74 کروڑ 40 لاکھ روپے جمع کر لیے گئے

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے چیئرمین جاوید اقبال کی قیادت میں مقرر کردہ 230 ارب روپے کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ،وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کی قیادت میں رواں مالی سال میں ٹیکس کی چوری کو ممکنہ طور پر ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک انوائس مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ریٹرن میں مزید چیکس متعارف کروائے گئے، اسکے علاوہ ٹیکس دہندگان کی آسانی کے پیش نظر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن جیسی سہولت متعارف کروائی گئی ہیں۔ پنجاب کی سب سے بڑی اتھارٹی رواں مالی سال کا ہدف جون کے اختتام سے قبل ہی عبور کر لئے ہیں۔

چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی ہدایت پر ہدف کے حصول کے لئے تاجر برادری ، ٹرانسپورٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں، اسٹیک ہولڈرز کو آگاہی دینے اور دوستانہ ماحول کی بدولت پی آر اے گزشتہ چار سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے گی۔

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll