پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں 206 ارب سے زائد کے محصولات جمع کر لیے
گزشتہ چار سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے گی، چیئرمین پی آر اے


پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 206 ارب سے زائد کے محصولات جمع کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق پی آر اے نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں دو کروڑ سے رائد رقم اکٹھی کی، اسی طرح پنجاب انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس پر مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے سے زائد کے محصولات جمع کیے۔ مالی سال کے ماہ مئی تک پنجاب ویلفیئر ورکرز فنڈ سے 74 کروڑ 40 لاکھ روپے جمع کر لیے گئے
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے چیئرمین جاوید اقبال کی قیادت میں مقرر کردہ 230 ارب روپے کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ،وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کی قیادت میں رواں مالی سال میں ٹیکس کی چوری کو ممکنہ طور پر ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔
جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک انوائس مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ریٹرن میں مزید چیکس متعارف کروائے گئے، اسکے علاوہ ٹیکس دہندگان کی آسانی کے پیش نظر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن جیسی سہولت متعارف کروائی گئی ہیں۔ پنجاب کی سب سے بڑی اتھارٹی رواں مالی سال کا ہدف جون کے اختتام سے قبل ہی عبور کر لئے ہیں۔
چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی ہدایت پر ہدف کے حصول کے لئے تاجر برادری ، ٹرانسپورٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں، اسٹیک ہولڈرز کو آگاہی دینے اور دوستانہ ماحول کی بدولت پی آر اے گزشتہ چار سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے گی۔

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 2 days ago

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 17 hours ago

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 2 days ago

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 17 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 13 hours ago

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- 2 days ago

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- a day ago

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 17 hours ago










