جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

سندھ حکومت آئندہ مالی سال 25-2024کا بجٹ  جمعہ کے روز پیش کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

5 ہزار ارب روپے سے زائد کا پنجاب بجٹ کل پیش کیا جائے گا، بجٹ کا کل حجم 5ہزار 3 سو 70 ارب روپے متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے ، پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کا بھی امکان ہے جبکہ پنجاب میں ذرائع آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہوگا ۔ بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 595 ارب اور پنشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے ، سروس ڈلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا حجم 700ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ لاہور رمضان پیکج 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب دیئے جائیں گے، آئندہ مالی سال میں 1863 سکیموں کو مکمل کیا جائی گا۔ آئندہ مالی سال میں 1617 جاری جبکہ 246 نئی سکیمیں مکمل کرنے کی تجویز ہے جبکہ سب سے زیادہ بجٹ روڈ سیکٹر سکیموں کیلئے 1 کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ مختص کیا گیا ہے۔ بجٹ میں سپیشل ایجوکیشن کیلئے دو ارب، رسمی و غیر رسمی تعلیم کیلئے تین ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں ۔

صوبائی بجٹ میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے لیے چار ارب 87 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ ، پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ مختص کیے گئے ہیں ۔صوبائی بجٹ میں پاپولیشن ویلفیئر تین ارب، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن 8 ارب نو کروڑ 90 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔ متوقع بجٹ میں سوشل ویلفیئر ایک ارب پانچ کروڑ 79 لاکھ ، ویمن ڈیویلپمنٹ کیلئے 92 کروڑ 60 لاکھ رکھے گئے ہیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق لوکل گورنمنٹ کیلئے 14 ارب چارکروڑ 80 لاکھ مختص کیے گئے ہیں ، بجٹ کی حتمی منظوری اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ دے گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت آئندہ مالی سال 25-2024کا بجٹ  جمعہ کے روز پیش کرے گی۔سندھ حکومت کے نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 23 کھرب سے زیادہ ہوگا ۔اس بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 430ارب رکھنے کی تجویز دے دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔واضع رہے 2024۔25 سندھ کے بجٹ جمعہ کے روز پیش کیا جاے گا اورصوبائی کابینہ کےاجلاس میں منظوری دی جائے گی یہ اجلاس صبح 9بجے شروع ہو گا وزیر اعلی سندھ حود کریں گے۔

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث مقامی شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا۔ شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll