اداکار سنی دیول نے اپنے چاہنے والوں کو انڈیا کی ایک جنگی کہانی پر مبنی سپر ہٹ فلم بارڈر کے پارٹ 2 کے بننے کا پیغام دیا


معروف بھارتی اداکار سنی دیول کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں سنی دیول نے ایک سپاہی کی آواز میں اپنی ایک پرانی, مگر مشہور زمانہ فلم کے سیکوئیل کے بننے کا عندیہ دیا۔
اداکار سنی دیول نے اپنے چاہنے والوں کو انڈیا کی ایک جنگی کہانی پر مبنی سپر ہٹ فلم بارڈر کے پارٹ 2 کے بننے کا پیغام دیا۔ حالیہ جاری ویڈیو بظاہر ایک ٹیزر ہے جس میں کہا گیا کہ 27 برس کے بعد ایک فوجی اپنے کیے گئے وعدے کے تحت واپس آرہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔ اس فلم کے پروڈیوسرز میں جے پی دتاکے ساتھ ندھی دتا اور بھوشن کمار بھی شامل ہیں، جبکہ انوراگ سنگھ بطور ہدایت کار کام کریں گے۔
بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم بارڈر 1997 میں جاری ہوئی۔ یہ فلم در اصل فوجیوں کی ایک کہانی تھی، جس میں 120 فوجی ساری رات اپنی پوسٹ کی حفاظت کے لیے اپنا تن من دھن ایک کر دیتے ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 14 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 13 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 16 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 13 hours ago






